سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب زیر زمین 203 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، زلزلے کے جھٹکوں سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔