اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں 233 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے مری، شاہ کوٹ، شکار گڑھ اور ظفروال، گلگت، مظفر آباد، میرپور، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، چترال، سوات اور مردان میں بھی محسوس کیے گئے۔