لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
پنجاب میں شکر گڑھ، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، جہلم، حافظ آباد، ظفروال اور مری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد، صوابی اور سوات میں بھی محسوس کیے گئے۔
ادھر آزاد جموں و کشمیر میں باغ، دھیر کوٹ اور مظفر آباد کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی صحافی سارہ بتول حیدر نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے تھوڑی دیر تک محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں لوگ اپنے دفاتر سے باہر نکل آئے۔
سارہ بتول حیدر نے مزید کہا، یہ خوفناک تھا کیونکہ یہ دوسرا موقع تھا جب کچھ ہی وقفے کے اندر دارالحکومت میں زلزلہ آیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ایک بج کر چار منٹ پر محسوس کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا جس کا طول بلد 75.97 ڈگری سینٹی گریڈ اور طول بلد 33.32 شمال تھا۔