پلیٹ نمبر پی سیون 55 ملین درہم میں فروخت ہوا، جس سے یہ دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ بن گئی۔
نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم براہ راست 1 بلین میلز انڈومنٹ مہم میں خرچ کی جائے گی، جس کا مقصد سب سے بڑا رمضان پائیدار فوڈ ایڈ انڈومنٹ فنڈ قائم کرنا ہے۔
ایمریٹس نیلامی کی جانب سے محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے تعاون سے فور سیزن ریزورٹ دبئی، جمیرہ بیچ میں “سب سے زیادہ نوبل نمبرز” چیریٹی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔
نیلامی میں کئی خصوصی گاڑیوں کی پلیٹ نمبر شامل تھے، جن میں 10 دو ہندسوں کے نمبر اے اے 19، اے اے 22، اے اے 80، او 71، ایکس 36، ڈبلیو 78، ایچ 31، زیڈ 37، جے 57 اور این 41 کے علاوہ دیگر خصوصی پلیٹ نمبر وائی 900، کیو 22222 اور وائی 6666 شامل تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نمبر اے اے 19 4.9 ملین درہم، او 71 2.150 ملین درہم اور کیو 22222 975،000 درہم میں فروخت کیا گیا تھا۔