ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے زندگی بچانے والی 25 ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمتوں (ایم آر ایف) کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
انہیلر (ٹربوہیلر) کی ایم آر ایف 1389 روپے (400 ایم سی جی) اور 833 روپے (200 ایم سی جی) میں فروخت کی جائے گی۔
10 زربیکسا پاؤڈر کے پیک کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک لاکھ 53 ہزار 566 روپے، 30 لورویکوا 25 ملی گرام گولیوں کے پیک کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 857 روپے جبکہ 100 ملی گرام ٹیبلٹ کے 30 کے پیک کی قیمت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کی گئی ہے۔
آئیبرنس کی 7 گولیوں کا پیک 75 ایم جی، 100 ایم جی اور 125 ایم جی ویرینٹس کی قیمت 74 ہزار 510 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
پیراسیٹامول کا 20 گولیوں کا پیک اب زیادہ سے زیادہ 192 روپے میں فروخت کیا جا سکے گا۔
50 بیلاسٹین ٹیبلٹس کا ایک پیک 1723 روپے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ روپٹاڈین سلوشن 207 روپے 406 روپے میں فروخت کیا جاسکتا ہے، 30 الولیپٹن گولیوں کے ایک پیک کی زیادہ سے زیادہ قیمت 650 روپے ہوگی۔
ٹریلیگلیپٹن کی زیادہ سے زیادہ قیمت 10 ہزار 263 روپے اور 17 ہزار 105 روپے مقرر کی گئی ہے، 10 ٹوفیسٹینیب گولیوں کا ایک پیک 26 ہزار 710 روپے میں فروخت کیا جا سکتا ہے۔