کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کیس میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم قادر پٹیل اور دیگر کو 8 سال بعد بری کردیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 2015 میں رینجرز کی شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں کو شہر کے ان کے اسپتال میں علاج فراہم کیا جاتا ہے۔
مقدمے میں انیس قائم خانی، وسیم اختر، رؤف صدیقی، قادر پٹیل اور عثمان معظم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔