نمیبیا کے سابق کوچ ڈوگ واٹسن کو اسکاٹ لینڈ کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، واٹسن نے کہا کہ یہ میرے لیے کسی دوسرے ملک کی کوچنگ کرنے کا بہترین موقع ہے۔
یہ 49 سالہ کھلاڑی اس وقت آکلینڈ ایسز کے ساتھ ہیڈ آف پرفارمنس ہیں لیکن وہ اگلے ماہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔
ان کا معاہدہ 31 جولائی تک جاری رہے گا اور اس میں زمبابوے میں 2023 کے ورلڈ کپ کوالیفائر اور 2024 کے ٹی 20 یورپ کوالیفائر ز شامل ہوں گے۔
واٹسن نے کہا کہ یہ میرے لیے کسی دوسرے ملک کی کوچنگ کرنے کا بہترین موقع ہے، سکاٹ لینڈ کے کھلاڑی گزشتہ چار سالوں سے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
واٹسن، جو اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ میں کوا زولو نٹال کے سابق کھلاڑی ہیں، شین برگر کی جگہ لیں گے، جو گزشتہ ماہ سمرسیٹ میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
برگر کی قیادت میں اسکاٹ لینڈ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں سرفہرست رہا، واٹسن اب جون اور جولائی میں زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
وہ اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں 10 ممالک دو پوزیشنوں کے لیے مدمقابل ہوں گے۔
واٹسن نے مزید کہا کہ میں شین کو اچھی طرح جانتا ہوں، اس نے اسکاٹ لینڈ کو اس مقام تک پہنچانے میں مدد کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے اور دو ہفتے قبل نیپال میں سی ڈبلیو سی ایل 2 ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔