حالیہ رحجانات کے تسلسل میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 281 روپے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں کچھ اور اضافہ ہوا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 280 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے اضافے سے 282 روپے کا ہوگیا۔
تاہم انٹر بینک میں کاروبار کے اختتامی وقت مقامی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1.9 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری سیشن کے آغاز پر ڈالر 60 پیسے کے ساتھ اپنے آپ کو مستحکم کر رہا تھا۔
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 278.50 روپے ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کو انٹربینک ٹریڈنگ کے اختتامی وقت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 277.04 روپے تک گر گئی۔
بدھ کو انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، مقامی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر 1.97 روپے اضافے کے بعد 277.41 روپے پر بند ہوا۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب کرنسی کی قدر حالیہ دنوں میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے ، جس سے معیشت کے مختلف شعبوں پر اثر پڑا ہے۔