کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 75 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 302 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر برقرار ہے۔
صرف دو ہفتوں کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دن کی کم ترین سطح 302 پر بند ہوا۔�