پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ 20 اور 21 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ کلیبہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔
دونوں ممالک نے خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور اعلی تعلیم کے شعبوں میں قریبی اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھے ہیں۔
یہ دورہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ 1993 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد یوکرین کا یہ پہلا وزارتی دورہ ہے۔
توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔