مردان (ویب ڈیسک): مردان میں نوشہرہ روڈ پر شاپنگ مال کے عملے سے جگھڑے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ریلوے پولیس سے جھگڑے میں شاپنگ مال کے عملے کے 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا، آج شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال عملے میں جھگڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق شاپنگ مال عملے کا کہنا ہے عدالت سے اسٹے آرڈر لےکر شاپنگ مال کھول دیا تھا۔
ایس پی سٹی شفیع الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔