لاہور(اسپورٹس ڈیسک): عالیہ رشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سمیع برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا مقرر کردیا گیا، سمیع برنی کو عالیہ رشید کے استعفی کے بعد ذمہ داری دی گئی ہے۔سمیع برنی اس سے پہلےبھی پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔
عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔
عالیہ رشید پی سی بی سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں، اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔