کرن دیول اور دریشا آچاریہ کی شادی گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں ہے، شادی سے دھرمیندر اور ان کی اہلیہ پرکاش کور کی ایک حالیہ تصویر کو لے کر انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی ہے۔
سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے 18 جون کو اپنی گرل فرینڈ بمل رائے کی پڑ پوتی دریشا سے شادی کی تھی، نوبیاہتا جوڑے اور ان کے اہل خانہ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہیں۔
کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ ٹریویپک نامی ایک انسٹاگرام پیج نے کرن دیول کی شادی کی تقریب سے دھرمیندر اور ان کی اہلیہ پرکاش کور کی ایک واضح تصویر شیئر کی تھی۔
جوڑے کو اپنے پوتے کی شادی سے بھرپور لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں دھرمیندر شیمپین کا گلاس اٹھاتے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ پرکاش اپنے شوہر کی آنکھوں میں دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔
جیسے ہی یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، مداحوں نے دھرمیندر اور ان کی اہلیہ پرکاش کے درمیان نایاب اور واضح لمحے پر فوری رد عمل ظاہر کیا۔
ایک مداح نے لکھا کہ حقیقی آرٹسٹ کی اتنی خوبصورت تصویر، ایک اور نے تبصرہ کیا، بہت اچھا، بہت اچھا۔
دھرمیندر اور ان کی اہلیہ پرکاش کور کی شادی کو 70 سال ہو چکے ہیں، اداکار 19 سال کے تھے جب انہوں نے 1954 میں پرکاش کور سے شادی کی، یہ جوڑا بیٹوں بوبی دیول اور سنی دیول کے والدین ہیں، ان کی دو بیٹیاں وجیتا اور اجیتا دیول بھی ہیں۔
دوسری جانب دھرمیندر کو اداکارہ ہیما مالنی سے محبت ہو گئی اور انہوں نے 1980 میں ان سے شادی کر لی، ان کی دو بیٹیاں ایشا دیول اور آہنا دیول ہیں۔
دھرمیندر نے ہیما کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے پر رضامندی ظاہر کی لیکن پرکاش کور نے طلاق دینے سے انکار کردیا۔ �