ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ڈیکسٹر فلیچر نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مشہور فلم کا سیکوئل بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے ہدایت کار ڈیکسٹر فلیچر جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘گھوسٹڈ’ کی تشہیر میں مصروف ہیں نے بالی ووڈ فلم کی ہدایتکاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ڈیکسٹر فلیچر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی ووڈ فلم کی ہدایتکاری کرنا چاہیں گے، فوری جواب میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ‘کل ہو نا ہو’ کا سیکوئل بنانے کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ میں کل ہو نا ہو 2 کی ہدایت کاری کرنا چاہوں گا، مجھے اس میں کام کرنے میں مزہ آئے گا، یہ ایک بہت اچھا تجربہ ہوگا۔
واضح رہے کہ 2003 میں ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی تحریر اور نکھل اڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘کل ہو نو ہو’ نے دو نیشنل ایوارڈز اور آٹھ فلم فیئر ایوارڈز جیتے تھے، جس میں شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔