لاہور: پنجاب میں ڈینگی وائرس کے 143 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 5 ہزار 469 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
لاہور 2130، راولپنڈی 1561، ملتان 620، گوجرانوالہ 268 اور فیصل آباد 245 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں ڈینگی کے 52، راولپنڈی میں 47، ملتان میں 10، گوجرانوالہ میں 11 اور فیصل آباد میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس وقت پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 118 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 36 صرف لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈینگی بخار کے خلاف ایک اہم احتیاطی اقدام کے طور پر صاف ستھرا اور خشک ماحول برقرار رکھیں۔
ڈینگی کے علاج، معلومات یا شکایات درج کرانے کے خواہش مند افراد کے لئے محکمہ صحت کے ذریعے 1033 پر ایک مفت ہیلپ لائن دستیاب ہے۔