لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد میں 131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 4 ہزار 184 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
لاہور میں 1696، راولپنڈی میں 1070، ملتان میں 515، فیصل آباد میں 199 اور گوجرانوالہ میں 169 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 55، راولپنڈی میں 33، ملتان میں 12، فیصل آباد میں 9، گوجرانوالہ میں 6 اور شیخوپورہ میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سیالکوٹ اور خانیوال میں دو دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مظفر گڑھ، گجرات، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، جھنگ، خوشاب، پاکپتن اور جہلم میں ایک ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی۔
اس وقت پنجاب بھر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 139 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 71 ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کے اقدامات کے طور پر صاف ستھرا اور خشک ماحول کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون پر زور دیا جو وبا سے نمٹنے کے لئے انتھک کام کر رہی ہیں۔
