وفاقی وزارت صحت لاہورمیں وائرس کی تصدیق کا نوٹس لیتے ہوئے ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیومہم شروع کر رہی ہے۔
وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ 60لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کی مہم کاآغازہورہا ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا ہے کہ خصوصی پولیم مہم
13 سے فروری تک 39 اضلاع میں مکمل طورپر چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 30 اضلاع میں جزوی طور پر انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، جنوبی خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں مہم کا آغاز ہورہا ہے۔
عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ پنجاب کے 2 اضلاع لاہور اور فیصل آباد میں مجموعی طورپر مہم شروع ہوگی۔