افغانستان میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ماہ سردی سے ہلاکتوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے۔
افغانستان کے کچھ حصوں میں پارہ منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
افغان حکام کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے شدید سردی کے باعث 88 افراد ہلاک ہوئے اور اب تک سردی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ حالیہ اموات سیلاب یا حرارتی آلات سے گیس کے اخراج کی وجہ سے آگ لگنے سے ہوئیں، سردی میں 100 گھر تباہ اور 80,000 مویشی ہلاک ہوئے۔
امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانوں کی 38 ملین میں سے نصف آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے اور تقریباً 40 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔