جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں اپنے پسندیدہ پانچ بولرز کا انکشاف کیا ہے۔
ایک مختصر ویڈیو میں اسٹین نے بھارت کے محمد سراج، جنوبی افریقہ کے ربادا، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور انگلینڈ کے مارک ووڈ کو ایسے بولرز قرار دیا جنہیں وہ ٹورنامنٹ کے دوران ایکشن میں دیکھنے کے لیے سب سے زیادہ پرجوش ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسٹین نے سنسنی خیز مقابلے کی توقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ دیکھنے کے قابل ہوگی، خاص طور پر جب وہ روہت شرما کا سامنا کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مارک ووڈ، شاہین شاہ آفریدی، ٹرینٹ بولٹ، محمد سراج اور ربادا سے توقع ہے کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی سے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ڈیل اسٹین کی بصیرت کے مطابق دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اب ان پانچ غیر معمولی گیند بازوں کو آئندہ ورلڈ کپ میں اپنی شناخت بناتے ہوئے دیکھنے کے منتظر ہیں۔