پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے لاہور اور پنجاب کے دیگر دو شہروں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن 61 مشتبہ افراد سے مکمل تفتیش کے بعد کیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے۔
گرفتار عسکریت پسندوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، دہشت گرد نیٹ ورک نے مبینہ طور پر پنجاب کے حساس اضلاع میں حملے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
حکام کو یقین ہے کہ اس آپریشن سے ملک میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گرد سرگرمی کو روکنے میں مدد ملے گی۔