پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کے اپنے پہلے آرڈر کا اعلان کیا ہے، کیونکہ وہ میکرو اکنامک چیلنجز کے پیش نظر سستے ایندھن کے آپشنز چاہتا ہے، یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان سعودی عرب کے ساتھ آئل ریفائنری منصوبے کو حتمی شکل دینے پر بھی کام کر رہا ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے روس سے خام تیل خریدنے کی تصدیق کردی، وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق حکومت نے خام تیل کے پہلے جہاز کا آرڈر دیا ہے جو مئی کے وسط میں کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تیل کی درآمدات کا 33 فیصد روس سے حاصل کرنا چاہتا ہے اور پہلے کارگو کی آمد ماسکو سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کا باضابطہ آغاز ہے۔
پاکستان روس سے دو قسم کا خام تیل درآمد کرے گا، یورال اور سوکولس۔ پاکستان میں خام تیل کی ریفائننگ کے لیے روسی ٹیم بھی موجود ہوگی۔