لندن (ویب ڈیسک ): غزہ میں جنگ بندی سے متعلق تنازع پر اسپیکرلنزے ہوئل نے اراکین پارلیمنٹ سےمعافی مانگ لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپیکرلنزے ہوئل نےجنگ بندی سے متعلق تنازع پر اراکین پارلیمنٹ سے معافی مانگی، یہ تنازع اسرائیل حماس جنگ سے متعلق لیبرکی تحریک پر ووٹنگ کی اجازت دینے پر شروع ہوا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹوری اور اور ایس این پی اراکین نے ووٹنگ کی اجازت دینےکے اسپیکرکے فیصلے پراحتجاج کیا تھا۔
روس نے غزہ میں شہریوں کے خلاف تشدد کو حق دفاع قبول کرنے سے انکار کردیا
میڈیارپورٹس کے مطابق اسپیکرکے خلاف 33 اراکین پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیے،کامنز اسپیکرکو عہدےسے ہٹانےکے لیے 33 اراکین کافی نہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرآئندہ دنوں میں مزید اراکین بھی دستخط کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب فلسطین سالیڈیرٹی کمپین کے ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے باہر جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا۔