کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا 37 سالہ مریض زیر علاج تھا، اس سال اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
ڈاکٹر شکراللہ کو کوئٹہ سول اسپتال میں تعینات کیا گیا تھا اور ان سمیت 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
تاہم ڈاکٹر شکراللہ علاج کے دوران انتقال کرگئے، ان میں تین روز قبل وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔