پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ جنرل منیر کے آرمی چیف کی حیثیت سے پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف دونوں ممالک کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ سیکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آرمی چیف عاصم منیر نے ریاض میں وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔
ایس پی اے نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا اور مشترکہ مفاد کے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ فوجی اور دفاعی تعاون اور ان کی حمایت اور اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔
Minister of Defense Receives Chief of Staff of Pakistani Army.https://t.co/2bLawXp3hC#SPAGOV pic.twitter.com/cJeLQw0hKi
— SPAENG (@Spa_Eng) January 4, 2023