(ویب ڈیسک):ملک بھر میں شدید گرمی میں لوڈشیدنگ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی سمیت دیگر ارکان بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد میں 12 گھنٹے ،سکھر میں 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی معطل کی جارہی ہے۔
دوسری جانب جیکب آباد، شکار پور اور کشمور میں 12 سے 14گھنٹے، ٹھٹہ میں 14 سے 16 گھنٹے بجلی بندش معمول بن گئی۔لاڑکانہ میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔
علاوہ ازیں کمالیہ میں 6 سے 8گھنٹے، وہاڑی میں 6 سے 10 گھنٹے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔
سوات میں 10 سے 16 اوربنوں میں 18سے 20 گھنٹے بجلی معطل ہونے لگی ہے جبکہ ہنگو میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور مین ہائی وے بلاک کر دی