چینی صدر شی جن پنگ نے بین الاقوامی نظم و نسق کے تحفظ کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
شی جن پنگ روس کے دورے پر ماسکو پہنچے، جہاں نائب وزیر اعظم نے ماسکو کے ونوکووو ہوائی اڈے پر چینی صدر کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔
روسی فیڈریشن کے 10 نائب وزرائے اعظم میں سے ایک دمتری چرنیشینکو نے شی جن پنگ کا استقبال کیا۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے پیوٹن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ کریملن نے ان شرکا کی فہرست جاری کی ہے، جو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان منگل کو ہونے والی ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ارکان میں روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، نائب وزیر اعظم دمتری چرنی شینکو اور فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن کے ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق، چھ نائب وزرائے اعظم، صدر کے معاون میکسم اوریشکن، اقتصادی ترقی کے وزیر میکسم ریشیتنیکوف، وزیر ٹرانسپورٹ ویٹالی ساویلیف، وزیر خزانہ انتون سیلوانوف، روساٹم کے سربراہ الیکسی لیکھاچیف بھی توسیعی شکل میں بات چیت میں حصہ لیں گے۔