چین نے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالر کا قرض دو سال کے لیے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی ہے، قرض پر اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین کے ایگزم بینک نے ایک خط کے ذریعے پاکستان کو باضابطہ طور پر موخر کرنے سے آگاہ کر دیا ہے۔
وزارت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو قرض پر اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرض کے معاہدے میں 21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹو کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایگزم بینک آف چائنا نے ملک کو یہ رول فراہم کیا ہے۔