(ویب ڈیسک): اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان کا وفاق پر حملہ ہے۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اراکین جو گرفتار ہوئے تھے وہ پروڈکشن آرڈر پر آئے ہیں، اسپیکر نے ایک ایسی روایت کا آغاز کیا ہے جو قابل تحسین ہے، یہ ماحول بن گیا ہے اگر اپوزیشن کا کوئی ممبر حکومتی ممبر سے ملے تو بڑا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے، برداشت کا لیول بہت کم ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کیا ہے، یہ وفاق پر براہ راست حملہ ہے، کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا، یہ زہر قاتل ہے جس پر وہ خود چل رہے ہیں اور اپنی پارٹی کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔