مسلم لیگ (ق) کے چیئرمین چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی قیادت سے ہٹا دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ پر (ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
چوہدری شجاعت کی جگہ ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو (ق) لیگ کا صدر مقرر کیا گیا۔
طارق بشیر چیمہ کو بھی معزول کر کے کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔