کار نے خاتون کو چار کلومیٹر تک گھسیٹ کر قتل کر دیا- بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک گاڑی کی ٹکر سے 23 سالہ خاتون چار کلومیٹر تک گھسیٹی گئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہولناک واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ گاڑی اس کے اسکوٹر سے ٹکرا گئی اور اسے سلطان پوری سے کنجھوالا گھسیٹا گیا۔
اسے شدید چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
روہنی ضلع کے کنجھوال پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ بالینو کار لاش کو قطب گڑھ کی طرف گھسیٹ رہی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گاڑی کا رجسٹریشن نمبر بتاتے ہوئے انہیں رکنے اور گاڑی کی تلاشی لینے کو کہا۔
کنجھوال پولیس کو ایک اور کال موصول ہوئی کہ ایک خاتون کی برہنہ لاش سڑک پر پڑی ہے۔ حکام اور فرانزک ٹیم تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
نعش کو منگول پوری کے ایس جی ایم اسپتال بھیج دیا گیا۔
دہلی پولیس نے کار کا سراغ لگایا اور پانچ افراد دیپک کھنہ ، امیت کھنہ ، کرشن ، متھن اور منوج متل کو گرفتار کیا۔
پوچھ گچھ کے دوران مشتبہ افراد نے اعتراف کیا کہ وہ اس گاڑی میں سفر کر رہے تھے جس نے خاتون کی دو پہیوں والی گاڑیوں کو ٹکر ماری تھی۔
कंझावला हिट एंड रन मामले में दिल्ली महिला आयोग अध्यक्ष @swatijaihind ने दिल्ली पुलिस को जारी किया हाज़िरी समन। pic.twitter.com/q0ggF7XgEK
— Delhi Commission for Women – DCW (@DCWDelhi) January 1, 2023