کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی ہے۔
ایئرپورٹ منیجر کے مطابق انٹری پوائنٹس پر آنے والے تمام مسافروں کے درجہ حرارت کے لیے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جب کہ وائرس کی علامات والے مسافروں کے کووڈ 19 ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں کووڈ 19 کے ممکنہ کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستانی حکام نے ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی اسکریننگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کووڈ 19 نہ پھیلے۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے چین سے آنے والے زائرین کے لیے کووڈ 19 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیے تھے، چین میں کیسز میں اضافے کے بعد سندھ حکومت نے کووڈ 19 کے ٹیسٹ لازمی قرار دیے تھے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ عالمی اور علاقائی بیماریوں کے رجحانات کے پیش نظر سندھ نے چین سے کراچی ایئرپورٹ آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کے لئے مثبت ٹیسٹ کرنے والے مسافروں کو قرنطینہ کیا جائے گا ، جبکہ اینٹیجن میں “غلط” کے ٹیسٹ شدہ نتائج والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔