پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں 23 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی گئی ہے۔
سابق اہلیہ نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے درخواست پر سماعت کی، اس سے قبل عدالت نے بشریٰ بی بی کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
تاہم بعد میں وہ عدالت میں پیش ہوئیں اور انہیں ضمانت مل گئی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت پہنچے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، قومی احتساب بیورو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، خواجہ حارث، انتظار پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔