نجی ہیلتھ کیئر فرم بوپا کے مالک کے مطابق دنیا بھر کی حکومتوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں نے کووڈ 19 سے سبق نہیں سیکھا ہے اور وہ ایک اور وبائی مرض کے لئے تیار نہیں ہیں۔
ایناکی ایرینو نے کہا ہمیں جلد ہی (ایک اور وبائی مرض) کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ہسپتالوں کو متاثرہ اور غیر متاثرہ افراد کا الگ الگ علاج کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
برطانیہ میں کووڈ 19 کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی غیر معمولی تعداد نے این ایچ ایس کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا ہم سب نے (دنیا بھر میں) بہت کچھ سیکھا ہے، لہذا اگلی بار ہم تیار ہیں؟ میرا ماننا ہے کہ ایسا نہیں ہے۔
بوپا عالمی سطح پر 24 ملین صارفین کو نجی ہیلتھ کیئر انشورنس پیش کرتا ہے، اس کے 82,000 ملازمین ہیں اور گزشتہ سال اس کا کاروبار 14 بلین پاؤنڈ تھا۔
اسپین جیسے کچھ ممالک میں اس کے اسپتالوں کو کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کیا گیا تھا، آدھے سے زیادہ ہسپانوی اسپتال نجی طور پر چلائے جاتے ہیں۔