نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کمر کی سرجری کے بعد فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی بحالی شروع ہوگئی ہے۔
دائیں ہاتھ کے 29 سالہ تیز گیند باز ستمبر سے باہر ہیں اور گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ اور جاری انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
بمرا جون میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں بھی شرکت نہیں کریں گے، لیکن بھارت کو امید ہے کہ وہ اکتوبر-نومبر میں اپنی سرزمین پر ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے فٹ ہوجائیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر کو سرجری کے چھ ہفتے بعد ری ہیب شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا اور اسی کے مطابق بمرا نے جمعہ سے بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔
کمر کے نچلے حصے میں انجری کی وجہ سے آئی پی ایل اور ڈبلیو ٹی سی فائنل سے باہر ہونے والے بلے باز شریاس ایر کی اگلے ہفتے سرجری کی جائے گی۔