لندن: انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر بریڈن کارسے کو ورلڈ کپ میں زخمی ریس ٹاپلے کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے کارسی نے 2021 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک انگلینڈ کے لئے 12 ایک روزہ بین الاقوامی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔
ممبئی میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 229 رنز کی اننگز کے دوران ٹاپلے کی انگلی میں فریکچر ہو گیا تھا اور وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں سے باہر رہیں گے۔
دفاعی چیمپیئن انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے چار میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے اور اسے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لئے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔