برطانوی ارب پتی سر رچرڈ برینسن کی راکٹ کمپنی ورجن آربیٹ کا کہنا ہے کہ وہ نئی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام رہنے پر 85 فیصد عملے کو فارغ کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فرم مستقبل قریب میں اپنا کام بھی بند کر دے گی۔
یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی نے اپنے مالی معاملات کو بہتر بنانے کی بظاہر کوشش میں اپنا کام روک دیا تھا۔
اس سال کے اوائل میں ورجن آربیٹ راکٹ برطانیہ کی سرزمین سے پہلی بار سیٹلائٹ لانچ مکمل کرنے میں ناکام رہا تھا۔
جمعرات کے روز نیویارک میں ہونے والی ٹریڈنگ کے دوران کمپنی کے حصص میں 44 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔