اس وقت کی نئی سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر کی طرح نظر آتی ہے کہ دونوں میں فرق کرنا تقریبا مشکل ہے، پروفائلز ، ٹائم لائنز اور رنگ تقریبا ایک جیسے ہیں، یہاں تک کہ خالق بھی وہی ہے۔
ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی کی تیار کردہ بلیوسکی اس سے بہت مختلف ہے۔
یہ ایپ فروری میں آئی او ایس اور رواں ماہ اینڈروئیڈ پر بند بیٹا میں لانچ کی گئی تھی، جو ایک ڈی سینٹرلائزڈ نیٹ ورک پر چلتی ہے جو صارفین کو سروس چلانے، ڈیٹا اسٹور کرنے اور مواد کو موڈریٹ کرنے کے بارے میں زیادہ کنٹرول فراہم کرتی ہے۔
حالیہ دنوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز سے لے کر ماڈل کرسی ٹیگن اور 90 کی دہائی کے بینڈ ایو 6 تک صحافیوں، سیاست دانوں اور مشہور شخصیات میں اس نے مقبولیت حاصل کی ہے۔
بلیوسکی کو ٹویٹر سے آزادانہ طور پر تشکیل دیا گیا تھا، جبکہ ڈورسی سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، لیکن فروری 2022 میں ایک آزاد تنظیم بننے تک اسے کمپنی کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی تھی۔
2019 میں اس خیال کو متعارف کراتے ہوئے ایک ٹویٹ میں ڈورسی نے کہا کہ وہ اس کے ارد گرد ایک کھلی کمیونٹی بنانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جس میں کمپنیاں اور تنظیمیں، محققین، سول سوسائٹی کے رہنما شامل ہوں گے، لیکن متنبہ کیا کہ “یہ راتوں رات نہیں ہونے جا رہا ہے۔
گزشتہ سال ایک ٹویٹ میں ڈورسی نے کہا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ اور سب سے بڑا افسوس یہ ہے کہ ٹوئٹر ایک کمپنی بن گئی، انہوں نے بعد میں وضاحت کی کہ اگر کوئی سروس ایک پروٹوکول ہے تو یہ کسی ریاست یا کمپنی کی ملکیت نہیں ہوسکتی ہے۔
اگر ڈی سینٹرلائزڈ سوشل نیٹ ورک کا خیال جانا پہچانا لگتا ہے تو، یہ ممکنہ طور پر ماسٹوڈن کی وجہ سے ہے ، جو ایک اور ٹویٹر متبادل ہے جس نے پچھلے سال کے آخر میں بھی توجہ حاصل کی تھی۔