News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: غزہ میں بلیک آؤٹ، اقوام متحدہ سمیت تمام امدادی سرگرمیاں بند
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > غزہ میں بلیک آؤٹ، اقوام متحدہ سمیت تمام امدادی سرگرمیاں بند
تازہ تریندنیا

غزہ میں بلیک آؤٹ، اقوام متحدہ سمیت تمام امدادی سرگرمیاں بند

Published نومبر 18, 2023 Tags: Featured بلیک آؤٹ کے باعث رابطے کٹ جانے بھوک و افلاس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ
Share
SHARE

غزہ (ویب ڈیسک): غزہ میں مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث اقوام متحدہ بھی غذا کی ترسیل سمیت اپنی دیگر امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور ہو گیا۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کی ترجمان جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث رابطے کٹ جانے سے جمعے کے روز سے غزہ کیلئے غذائی اشیاء سمیت دیگر امدادی سامان کی ترسیل بند کرنی پڑ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ کمیونیکیشن بلیک آؤٹ میں توسیع کا مطلب غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری امدادی سرگرمیوں میں تعطل کی توسیع کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں بڑے پیمانے پر بھوک و افلاس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم اس تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوشاں عالمی ادارے کو بھی اب مجبوراً غذائی اشیاء کی ترسیل سمیت اپنی دیگر سرگرمیاں روکنی پڑ گئی ہیں۔

اسرائیلی افواج کی جانب سے گزشتہ کئی ہفتوں سے غزہ میں بجلی، انٹرنیٹ اور ایندھن کی فراہمی کو مکمل طور پر روک لیا گیا تھا جبکہ متاثرہ فلسطینی شہریوں کیلئے انسانی بنیادوں پر آنے والی امداد کو بھی محدود داخلے اجازت دی جاتی رہی ہے جسے ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی جانب سے ناکافی قرار دیا جا چکا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ایندھن کی فراہمی کے مسلسل مطالبےکے بعد بلآخر مجبوراً اسرائیل نے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کے دو ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی ہے تاہم اقوام متحدہ نےایندھن فراہمی کی مقدار کو بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ناکافی کہتے ہوئے روزانہ ضروریات کے نصف سے بھی کم قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث وہاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عالمی اداروں سمیت غزہ کے 23 لاکھ سے زائد شہری محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور ان کا دوسری دنیا سے رابطہ مکمل طور پر کٹ چکا ہے۔

ادھر امریکی سفارش پر اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کو ایندھن کی بہت ہی قلیل مقدار 60 ہزار لیٹر (15 ہزار 850 گیلن) روزانہ مہیا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے کمیونیکیشن نیٹ ورک کیلئے بھی مزید 10 ہزار لیٹر ایندھن کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے ایندھن کی مذکورہ مقدار کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔

جولیٹ ٹوما کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے اور دیگر انسانی تنظیموں کو اپنی امدادری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 1 لاکھ 20 ہزار لیٹر (31 ہزار 700 گیلن) ایندھن کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مصر کی رفاح کراسنگ سے غزہ کیلئے انسانی امداد وہاں کی مجموعی ضروریات کے مقابلے میں صرف 10 فیصد کے برابر پہنچائی جا رہی ہے، جس سے غزہ میں بھوک و افلاس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ غزہ پٹی میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, بلیک آؤٹ کے باعث رابطے کٹ جانے, بھوک و افلاس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ
Habib Ur Rehman نومبر 18, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات، باہمی تعاون اور دوطرفہ امور پربات چیت
Next Article سائفر کیس: قریشی کی ضمانت مسترد، اسلام آباد ہائی کورٹ کاتفصیلی فیصلہ جاری

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?