News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: بسمہ معروف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > بسمہ معروف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
تازہ ترینکھیل

بسمہ معروف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published اپریل 25, 2024 Tags: Featured انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سابق کپتان بسمہ معروف
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ میں نے اس کھیل سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مجھے سب سے زیادہ پیار ہے۔ یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، جو چیلنجوں، فتوحات اور ناقابل فراموش یادوں سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے شروع سے لے کر اب تک میرے پورے کرکٹ سفر میں میرا ساتھ دیا، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے تعاون انمول رہا ہے خاص طور پر میرے لیے پہلی بار پیرنٹل پالیسی کو نافذ کرنے میں، جس نے مجھے ماں ہوتے ہوئے اپنے ملک کی اعلیٰ سطح پر نمائندگی کرنے کے قابل بنایا۔

بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ میں ان مداحوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں جن کی غیر متزلزل حمایت میرے پورے کیریئر میں حاصل رہی۔ جہاں بھی اور جب بھی میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آخر میں، میں اپنی ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو میرے لیے خاندان کی طرح بن گئے ہیں، ہم نے میدان کے اندر اور باہر جس دوستی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایسی چیز ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی۔

خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ہم سب پاکستان خواتین کرکٹ میں بسمہ کی بے پناہ خدمات کے معترف ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہم بسمہ کے عزم اور ٹیم اور ملک کے لیے گراں قدر خدمات کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، میں بسمہ کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور دعا ہے کہ ان کا آگے کا سفر اتنا ہی فائدہ مند اور بھرپور ہو جتنا ان کا کرکٹ کریئر رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی بیٹر بسمہ معروف نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2006 میں انڈیا کے خلاف کیا تھا اور 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو کسی بھی پاکستانی خاتون کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ میچز ہیں۔

بسمہ معروف نے 6ہزار 226 بین الاقوامی رنز بنائے ہیں جن میں 33 نصف سنچریاں شامل ہیں اور دائیں ہاتھ کی لیگ اسپن سے 80 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

اپنے شاندار کریئر کے دوران، بسمہ خواتین کی اس ٹیم کا حصہ تھیں جس نے 2010 اور 2014 میں ایشین گیمز میں دو بار گولڈ میڈل جیتا تھا۔

بسمہ معروف نے 96 بین الاقوامی میچوں میں ٹیم کی کپتانی بھی کی، انہوں نے آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے چار ایڈیشنز (2009، 2013، 2017 اور 2022) میں پاکستان کی نمائندگی کی، نیوزی لینڈ میں 2022 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے ٹیم کی قیادت بھی کی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بسمہ معروف نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھ ایڈیشنز (2009, 2010, 2012, 2014, 2016, 2018, 2020, اور 2023) میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 2020 اور 2023 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے عالمی مقابلوں میں وہ ٹیم کی کپتان تھیں۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان, پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ, پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم, سابق کپتان بسمہ معروف
Habib Ur Rehman اپریل 25, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پہلے پاکستانی نیورولوجسٹ جنھیں امریکی یونیورسٹی سے بڑا اعزاز مل گیا
Next Article حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کےنام اخبارات میں شائع کرنےکافیصلہ

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?