وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کی شرکت سے متعلق کمیٹی کا افتتاحی اجلاس جمعرات کو ہوگا۔
اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ بلاول بھٹو کریں گے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس کے دوران کمیٹی بھارت میں میگا ایونٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شمولیت پر غور کرے گی اور خاص طور پر احمد آباد کا جائزہ لے گی جو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے مقام کے طور پر متوقع ہے۔
14 رکنی کمیٹی میں وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر قانون، وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر اطلاعات و نشریات، مشیر برائے امور کشمیر، مشیر اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری خارجہ، پی ایس پی ایم کے علاوہ خفیہ اداروں اور حساس محکموں کے نمائندے شامل ہیں۔
اجلاس کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی جو میگا ایونٹ میں ملک کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔