وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بولان میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے ایک مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید جوانوں کے خاندانوں کے غم میں شریک ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث منصوبہ ساز اور سہولت کار انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔