چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے رکھنی بازار میں ہونے والے قابل مذمت تشدد پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، وہ انسانی شکل میں سفاک درندے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔