گزشتہ سال وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے پہلے دورہ کے دوران پاکستان اور جاپان نے مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی اور تبادلے، آئی ٹی، سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا ہیاشی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ میں وزیر خزانہ نے کہا، ہم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سولرائزیشن، ڈیسیلینیشن اور پانی صاف کرنے اور ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے شعبوں میں زیادہ اثر انداز ہونے والے اہدافی پروگراموں پر مل کر کام کرنے کے امکانات تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
بعد ازاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس سے قبل دونوں وزراء نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی تھی، دونوں وزراء نے آزاد انہ دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے مزید بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ فریقین نے ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے پاکستان میں جاپانی زبان کے لئے زبان کی مہارت کی تشخیص کے ٹیسٹ منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں فریقین نے نوجوان پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کی جاپان میں درآمد اور ان کی زبان کی تربیت کو تعاون کا اہم شعبہ قرار دیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں جاپانی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران وہ نجی شعبے، مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس سے بھی بات چیت کریں گے تاکہ ہمارے تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ دونوں فریقوں کو مزید مثبت بات چیت کے لئے تمام سطحوں پر رابطے میں رہنے اور تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب کو مزید بات چیت کے لئے اپنی سہولت کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان دیرینہ دوست ہیں اور ان کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد پر ایک خاص رشتہ ہے جو تاریخ اور وقت سے بہت دور تک جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جاپان اور جاپانی عوام کے لئے گرم جوشی اور محبت کے گہرے جذبات رکھتے ہیں۔ ضرورت کے وقت ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں فریقین نے اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے تعلقات میں نئی توانائی اور جوش و خروش دیکھا ہے۔
مجھے آسیان علاقائی فورم (اے آر ایف) کے 29ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر 4 اگست 2022 کو کمبوڈیا کے نوم پین میں وزیر ہیاشی سے ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا، آج ہم نے اس ملاقات سے اپنی بات چیت جاری رکھی۔