وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا عالمی برادری افغانستان کی حکومت سے رابطے رکھے، طالبان حکومت عالمی برادری سے وعدے پورے کرے۔
ہفتہ کے روز عرب ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا افغان حکومت پر پاکستان کی پوزیشن وہی ہے جو عالمی برادری کی ہے۔ سقوط کابل کے بعد پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں نئی حکومت سے بہت توقعات تھیں، افغان حکام سے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ فوج ان کی مدد کیوں نہیں کررہی، چیئرمین پی ٹی آئی کے مسائل تب شروع ہوئے جب فوج نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کیا۔