چین کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں گزشتہ 60 سال میں جون کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 41.1 ڈگری سینٹی گریڈ (105.9 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا۔
شہر کو طویل ہیٹ ویو کا سامنا ہے اور جون کے آخر تک شدید درجہ حرارت برقرار رہے گا، حکام نے بتایا کہ 1961 میں ریکارڈ رکھنے کے آغاز کے بعد سے یہ جون کا گرم ترین دن تھا۔
رواں سال چین بھر میں گرمی کے کئی ماہانہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے توانائی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
گزشتہ ماہ ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں 25 ملین افراد رہتے تھے جہاں ایک صدی میں مئی کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا تھا۔
شمال میں ملک کے دارالحکومت بیجنگ میں 21 ملین سے زیادہ افراد رہتے ہیں، جمعرات کے روز شہر کے شمالی علاقے میں ایک موسمیاتی مرکز نے درجہ حرارت 41.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔
اس سے قبل حکام نے اورنج الرٹ جاری کیا تھا جو موسم کا دوسرا شدید ترین انتباہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ تک درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
نیشنل ویدر بیورو نے بھی گزشتہ ہفتے ہیٹ اسٹروک الرٹ جاری کیا تھا جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں پندرہ دن پہلے تھا۔