حکومت سندھ نے صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد کردی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔
حکومت کی جانب سے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
نوٹیفیکشن کے مطابق پابندی سے پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم نامہ سے مستثنی ہونگے۔