لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔
یہ اپیل گورنر پنجاب کی جانب سے ایڈووکیٹ شہزاد شوکت نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔
انٹرا کورٹ اپیل سنگل بنچ کے فیصلے کی تشریح کے لیے دائر کی گئی تھی، جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے گورنر سے مشاورت کا حکم دیا گیا تھا۔
اس میں فیصلے کے پیراگراف کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جو گورنر اور الیکشن باڈی کے درمیان مشاورت کا مطالبہ کرتا ہے۔
درخواست گزار نے دلیل دی کہ گورنر کے پاس اس معاملے میں کوئی آئینی اختیار نہیں ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلیغ الرحمان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے، لہٰذا گورنر کو انتخابات کی تاریخ طے کرنے میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر کو عدالت کی معاونت کے لیے نوٹس ز جاری کردیے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی۔