اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کرلی۔
شیخ رشید کو سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جمعرات کو جسٹس محسن اختر کیانی نے شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
ہائی کورٹ نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ان کی ضمانت مسترد کر دی تھی، بعد ازاں انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور کہا کہ انہیں سیاسی انتقام کے لیے نشانہ بنایا گیا۔