لاہور: افغانستان کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔
کیویز کے خلاف دونوں سیریز کے لئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے اگلے ہفتے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا، توقع ہے کہ ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی، کیونکہ انتظامیہ نوجوان کھلاڑیوں کو ایک اور موقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 7 یا 8 اپریل سے ٹریننگ کیمپ شروع ہوگا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی ایک ساتھ ٹریننگ کریں گے۔
کپتان شاداب خان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 66 رنز سے شکست دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں یہ پاکستان کی پہلی فتح ہے، کیونکہ افغانستان نے پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بالترتیب چھ اور سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی تھی۔