پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو اعزاز دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
گزشتہ روز میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم اپنے جوتوں کے فیتے باندھنا چاہتے تھے اور افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی ان کی مدد کے لیے آگے آئے۔
تاہم بابر اعظم نے انہیں منع کر دیا اور ان کے جوتوں کے فیتے خود باندھ لیے۔
اس وقت افغان کھلاڑی محمد نبی نے بھی بابر اعظم کو اس رویے پر انتہائی خوشگوار انداز میں جواب دیا تھا۔
بابر اعظم اور محمد نبی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین بابر اعظم کے اس انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔